07:16 , 29 اپریل 2026
Watch Live

جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار پر “مبارک پاکستان ریلی” کا انعقاد

مبارک پاکستان ریلی

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام “مبارک پاکستان ریلی” کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ریلی برہان وانی چوک سے نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کیے۔

غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت

مقررین اور شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے جس سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو اس سفارتی پیش رفت پر مبارکباد بھی پیش کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا اور خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION